اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی سلامتی ڈویژن 17 مارچ سے سیکورٹی ڈائیلاگ کا انعقادکرے گا جس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے، دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔
اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ میں حکومت اپنی نئی جامعہ سکیورٹی پر مبنی اسٹریٹجک سمت متعارف کرائے گی، دو روزہ کانفرنس 18 مارچ کو اختتام پذیر ہو گی۔ اسلام آباد ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے جس میں موجودہ اور سابق عہدیدران اور مقامی و عالمی پالیسی کے ماہرین شرکت کریں گے۔
ڈائیلاگ کے دوران قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائے گی، وفاقی وزراءکے علاوہ اکیڈمیاں اور میڈیا کے ممبران بھی شرکت کریں گے ،وزیر اعظم قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی پورٹل کو بھی لانچ کریں گے۔