یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا

Published On 07 March,2021 10:44 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے متعلق پیغام ہے۔

23 مارچ کادن پاکستان کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس دن اس عظیم مملکت کی قرار داد پیش کی گئی جسے برصغیر کے تمام مسلمانوں نے دل وجان سے منظور کیا، اس لئے اسے یوم پاکستان کا نام دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے نیا پرومو جاری کیا ہے جس میں یوم پاکستان کے حوالے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

پرومو میں قائداعظم ؒ کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام ہے، پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے جس نے متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔