وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: خالد مقبول صدیقی

Published On 06 March,2021 01:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم نے عمران خان کو وقت پر اعتماد دیا، اب آپ اس ایوان کو وقت پر اعتماد دیں۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم نے عمران خان کو وقت پر اعتماد دیا، اب آپ اس ایوان کو وقت پر اعتماد دیں، اتحادی مشکل وقت میں بھی آپ کو ساتھ کھڑے نظر آئے، آپ کے فیصلوں میں اتحادیوں کی رائے کا شامل ہونا قرض ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم صرف لینے والا ہاتھ نہیں دینے والا ہاتھ بھی ہیں، ہم چاہتے ہیں قوم کو اعتماد دیں کہ تبدیلی آپ کا نعرہ ہی نہیں آپ کا ارادہ اور وعدہ ہے۔