کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 75 افراد جاں بحق، 1388 نئے مریض

Published On 03 March,2021 08:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 13 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 916 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 388 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار 395، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 679، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 801، بلوچستان میں 19 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 690 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 319 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 90 لاکھ 55 ہزار 69 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 945 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 54 ہزار 255 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 13 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 441، سندھ میں 4 ہزار 372، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 91، اسلام آباد میں 501، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 306 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔