کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں سینیٹ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مشیر جہاز رانی محمود مولوی کی رہائشگاہ پر ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک ہو گی۔
سینیٹ انتخابات سے قبل سندھ میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، آج دوپہر ایم کیو ایم،جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کی اہم بیٹھک ہوگی۔ ظہرانے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، اسدعمرسمیت اہم وفاق وزرا بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے سینیٹ انتخابات پر اہم مشاورت ہوگی۔
سینیٹ انتخابات کیلئےپی ٹی آئی نے اپنے تمام صوبائی اراکین اسمبلی کو کراچی میں رہنے کی ہدایت کردی۔