کوئٹہ: کمشنر آفس کے سامنے دھماکا، دو افراد جاں بحق

Published On 05 February,2021 05:19 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کشمیر ڈے ریلی پر دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، دھماکا کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر ہوا۔

ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹرارباب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشیں اور4 زخمی سول ہسپتال لائے گئےہیں

 اس سے قبل سبی شہر میں کشمیر ڈے ریلی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے 16 افراد زخمی ہوئے تھیں۔ جبکہ حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول کی تھی۔

کوئٹہ دھماکہ میگنٹ ٹائم ڈیوائس کے زریعے کیا گیا،بی ڈی ٹیم کے مطابق کویٹہ انمسکب روڈ دھماکہ میں میگنٹ بم ڈوائس ساؤنڈ سسٹم کے مزدہ میں نصب تھا،دھماکے میں 5 سے 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا دھماکہ متحدہ قبائل کے سربراہ سردار کمال بنگلزئی کی قیادت میں نکالی جانیوالی کشمیر یکجہتی ریلی پر ہوا،