کوئٹہ: دہشتگردی کی کوشش ناکام، سبزل روڈ پر نصب بارودی مواد پھٹ گیا

Published On 18 December,2020 03:10 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام ہوگئی، سبزل روڈ پر نصب بارودی مواد پھٹ گیا، دھماکے سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے سبزل روڈ عیسیٰ نگری پر دھماکا ہوا جس میں جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے سے کچھ دیر قبل ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں گزری تھیں۔

تحقیقات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، دہشتگردوں نے 6 سے 7 کلوگرام دھماکا خیز مواد زمین میں دبا رکھا تھا۔