لاہور: (دنیانیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی آفس اب نو گو ایریا نہیں رہا، عوامی وزیراعلی عثمان بزدار کے دروازے عوام اور عوامی نمائندوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہے کہ ماضی کے شعبدہ بازِ اعلی عوام تو دور اپنی جماعت کے ممبران اسمبلی سے ملنا بھی گوارہ نہ کرتے تھے، نا صرف پی ٹی آئی بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی کی وزیراعلی تک آسان رسائی عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کی عکاس ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے عوامی مسائل سے مسلسل آگاہی اور ممبران اسمبلی سے مشاورت سے اُن مسائل کے فوری حل کیلئے ممبران اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔