لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے، اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔
وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چلتی۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اِن عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔