اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ آصف زرداری بہت چالاکی سے ن لیگ سے پرانے بدلے چکا رہے ہیں، مریم کی موجودگی میں 'شیر کا شکاری زرداری' کے نعرے واضح ثبوت ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جلسوں میں نواز شریف کو بولنے کی اجازت نہیں جبکہ مریم صفدر باقاعدہ زرداری کی سیاسی کنیز بن کر رہ گئی، سٹیج پر بٹھا کر مریم صفدر کو ن لیگ دور میں ایکسپورٹ کم کرنے کے طعنے بھی دے دیئے، عمران خان کی ایک دہائی قبل کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے ہیں، پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی، اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے، ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں، کورونا پر سیاست چمکانے والا ٹولہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔