ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 84 اموات، 2142 نئے مریض

Published On 23 December,2020 08:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 179، سندھ میں 2 لاکھ 6 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 811، بلوچستان میں 17 ہزار 980، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 832، اسلام آباد میں 36 ہزار 483 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 40 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 6 ہزار 281 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 621 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 15 ہزار 352 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 732، سندھ میں 3 ہزار 379، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 563، اسلام آباد میں 394، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 211 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔