محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

Published On 08 December,2020 07:18 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی، وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش ہوئی۔ بالاکوٹ 20، پٹن 16، دیر اپر 15، مالم جبہ 12، چراٹ، کاکول 09، چترال، میر کھانی 06، کالام، پارا چنار، بنوں 05، تخت بائی 04، سیدو شریف، دروش 03، ڈيرہ اسماعيل خان 02، پشاور 01، مظفر آباد 19، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 12، کوٹلی 07، مری 14، جہلم 09، اٹک، منگلہ 07، راولپنڈی 05، چکوال، منڈی بہاء الدین 04، اسلام آباد 03، بھکر، نورپورتھل 02، گجرات 01، سکردو 08، استور 07، بونجی 02، کوئٹہ 06، ژوب 05، قلات 04 اور دالبندین میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ مالم جبہ 04، سکردو 02، کالام میں 02 اور استور میں 0.5 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ، پارا چنار منفی 4 0، گوپس منفی 03، کالام، بگروٹ منفی 02 اور مالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے