اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 83، سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 919، بلوچستان میں 17 ہزار 268، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683، اسلام آباد میں 31 ہزار 165 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 67 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 27 ہزار 539 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 904 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 951 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 469 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 91، سندھ میں 2 ہزار 968، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 378، اسلام آباد میں 329، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 173 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔