پی آئی اے نے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرا دیے

Published On 02 December,2020 08:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے خصوصی رعایتی کرائے متعارف کرا دیے۔ کرائیوں میں 30 فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔

اندرون ملک یکطرفہ کرایہ 12275 سے کم ہو کر 8500 ہو گیا ہے۔ پی آئی اے کا اندرون ملک دو طرفہ کرایہ 24600 سے کم ہو کر 17000 روپے کر دیا گیا ہے۔

رعایتی کرایوں پر عمل درآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ کرایوں میں کمی کا مقصد موسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکولوں میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنا اور گھر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں خصوصی کمی تمام ایسے لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔