شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست جمع

Published On 01 December,2020 12:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف اور حمزہ نے پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کے لئے درخواست جمع کرا دی۔ مسلم لیگ نون نے درخواست محکمہ داخلہ پنجاب کو دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطا تارڈ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس کیلئے بہت سارے لوگ آنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت کا آج آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے دونوں رہنماوں کو 14روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لئے رہائی کی منظوری ملی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔