مصطفی کمال، لالا فضل الرحمان، افتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

Published On 21 November,2020 12:09 pm

کراچی: (دنیانیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے کلفٹن میں سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں مصطفیٰ کمال اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام ختم ہوئے 14 ماہ گزر گئے مگر الیکشن نہیں ہوئے، وزیراعظم وعدے کے مطابق آئیڈیل قسم کا بلدیاتی نظام دیں، الیکٹورل اصلاحات کرلیں تاکہ آئندہ کوئی الیکشن چرا نہ سکے، بلاول کو زیب نہیں دیتا کہ وہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سےانقلاب کی بات کریں۔


 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے