کراچی: (دنیا نیوز) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوان چھوٹے اور بڑے کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام سے نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ روپے تک قرضہ دیا جا رہا ہے۔
پاکستان پبلک فورم کے زیراہتمام سیمینار میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا وزیراعظم نوجوانوں کی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوان چھوٹے اور بڑے کاروبار شروع کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام سے ڈھائی کروڑ تک کا قرضہ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ ایشیا کی تیسری بہترین کرنسی بن گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے موقع ہے کہ وہ یہاں سرمایہ لگائیں۔ پاکستان پبلک فورم کی مدد سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔