ہفتہ سے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Published On 10 November,2020 05:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے روز سے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے پیر اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فیصل آباد میں ہفتہ سے پیر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران بھکر، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔ کوہاٹ، وزیرستان، کرم ایجنسی اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، چترال، ملاکنڈ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ بارش لانے والا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر رہے گا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے