کراچی سرکلر ریلوے کیس: سندھ حکومت اور ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری

Published On 10 November,2020 12:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں سندھ حکومت اور ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو بھی ذاتی حیثیت سے پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کے نوٹسز میں استفسار کیا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا، محکمانہ خط بازی کی گئی لیکن سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا، سیکریٹری ریلوے اور چیف سیکریٹری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کراچی سرکلر ریلوے کیوں فعال نہیں ہوئی، اب بات صرف یہاں تک نہیں رکے گی، سب کو بلائیں گے، ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو بھی بلا لیں گے، ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ سندھ کو بھی طلب کریں گے۔ عدالت نے کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔