عثمان بزدار نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا: فردوس عاشق اعوان

Published On 03 November,2020 12:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی ترجمانی کی اہم ذمہ داری سونپی ہے، عثمان بزدار نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم اور وزیراعلی کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گی، حکومتی کارکردگی نمایاں کرنے کے لئے میڈیا سے دیرینہ تعلقات میرے لئے معاون ہوں گے۔ انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے گذشتہ دو سال میں انقلابی اقدامات کئے ہیں انہیں اجاگر کریں گے۔