موجودہ تنخواہوں میں گزارہ نہیں، ماہانہ الاؤنس دیا جائے، خیبرپختونخوا افسروں کا چیف سیکرٹری کو خط

Published On 02 November,2020 03:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوامیں سرکاری محکموں کے افسران بھی مہنگائی سے پریشان ہوگئے۔ 9 سو سے زائد افسران نے چیف سیکرٹری کو الاؤنسز دینے کے لیے خط لکھ دیا۔

مختلف سرکاری محکموں کے گریڈ 17 کے افسران نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے نام لکھے خط میں موقف اپنایا کہ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ تنخواہوں میں گزارہ ممکن نہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بنیادی تنخواہ کے الاؤنس کو اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران تک توسیع دی جائے۔