پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر پشاور میں پناہ گاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقیم مہمانوں کے ساتھ کھانا کھایا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کیساتھ کامران بنگش، شوکت یوسفزئی اور صوبائی کابینہ ممبران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے اور آپ ﷺ کی محبت ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے۔