اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت اور وزیراعظم نے قوم کو عیدمیلاد النبیؐ کی مبارکباد دی اور قوم کے نام پیغام میں کہا سرور کائنات کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے، آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، ہم نے اس سفر کا آغاز کر دیا، اب منزل زیادہ دور نہیں۔
وزیراعظم نے حضرت محمدؐ خاتم النبین کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے، آپﷺ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کر کے دکھائی، عدل و انصاف، مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کیلئے کام کیا۔
عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصور سے مکمل رہنمائی حاصل کریں، وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں گے۔