شفیق آباد میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثے میں شہری نعیم جاں بحق

Published On 20 October,2020 08:54 am

بند روڈ: (دنیا نیوز) شفیق آباد میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، حادثے میں شہری نعیم جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

شفیق آباد میں خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری نعیم جاں بحق ہوگیا، 63 سالہ نعیم 5 بچوں کا باپ گھر سے سامان لینے نکلا تھا۔ لواحقین اور محلہ داروں نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لیکر لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔