راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی )میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا۔ بہاولپور پہنچنے پر کورکمانڈر بہاولپورلیفٹیننٹ جنرل سیّد محمد عدنان نے استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن میں جوانوں اور ان کے خاندانوں کے لیے سولجر کلب کا بھی افتتا ح کیا ۔
#COAS visited Bahawalpur today. COAS was briefed on operational, training and administrative matters of Bahawalpur Corps. COAS also witnessed snipers’ training of soldiers who demonstrated successfully shooting targets at long ranges as far as 1500 meters. (1/4) pic.twitter.com/41Ykwfs1UF
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 15, 2020
میجر جنرل بابر افتخار نے مزید لکھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہاولپور کور کے آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی اور جوانوں کی سنائپر ٹریننگ کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئین اور قانون کی رہنمائی میں منتخب حکومت کی مدد جاری رکھیں گے: آرمی چیف
...Interacting with officers and men, COAS appreciated their professional prowess and high morale. COAS lauded shooters on their commendable marksmanship skills. COAS particularly congratulated trainers for optimum utilisation of Extreme Long Range facility developed (2/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 15, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سنائپر ٹریننگ کے دوران جوانوں نے 15 سو میٹر تک فاصلہ پر کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔
...to train high quality marksmen and snipers who are proving decisive in today’s battlefield environment. COAS said that training is vital part of every soldier s professional development and must remain our hallmark to meet the challenges of future battlefield. (3/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 15, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل کی جنگوں میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین تربیت لازم ہے۔ جوانوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے بہترین تربیت اہم کردار کرتی ہے۔
...COAS also inaugurated Soldiers’ Club at #Bahawalpur Garrison for the welfare of troops and their families. (4/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 15, 2020