قائد مسلم لیگ نون نواز شریف سے مریم نواز کا رابطہ، آج پارٹی اجلاس بلالیا

Published On 30 September,2020 10:14 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف بھی شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد متحرک ہوگئے، سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ نون کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، مریم نواز نے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

اجلاس میں حسین نواز، سلمان شہباز، عابد شیر علی سمیت دیگر لیگی رہنما شریک ہونگے، سابق وزیراعظم ویڈیو لنک خطاب کریں گے، اجلاس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے انتقامی کارروائیوں کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کیلئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

ادھر نوازشریف نے ہدایت جاری کر دی کہ کوئی رہنما پارٹی کی اجازت کے بغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا۔ سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی، ملنا ضروری ہو تو پارٹی قائد سے اجازت لینا ہوگی۔