پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختو نخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی، مہم کے دوران 64 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لئے 28 ہزار سے زائد پولیو رضا کار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھروں کے علاوہ سکولوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ اس طرح بنیادی مراکز صحت، ہسپتال، ائیر پورٹ اور بس اڈوں پر بھی ٹیمیں موجود ہوں گی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، 21 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔