بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان اور چین کو دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔
ان خیالات کا اظہار چین کی دفتر خارجہ کے ترجمان ZHAO LIJIAN نے جمعہ کے روز بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران کیا۔
Terrorism is a common challenge to the world. Pakistan has made great efforts and sacrifices in combating terrorism, which should be fully recognized and respected. The US should not mistake China and Pakistan for its enemies. In reality, terrorism and #COVID19 is the real enemy. pic.twitter.com/lspxcrjst1
— Spokesperson发言人办公室 (@MFA_China) September 11, 2020
چینی وزارت خارجہ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق ترجمان چینی دفتر خارجہ ژاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور چین کو دشمن سمجھنے کی غلطی نہ کرے، حقیقت میں دہشتگردی اور کورونا وائرس اصل دشمن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے: چین
چین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کوششوں اور قربانیوں کی تعریف کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں مکمل طور پر تسلیم کرے اور ان کا احترام کرے۔ دہشتگردی عالمی دنیا کا مشترکہ چیلنج ہے۔
ژاؤ لی جیان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی تمام ممالک کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ تمام ممالک کو باہمی احترام مساوات اور مفادات کی بنیاد پر عالمی امن اور سلامتی کے مشترکہ دفاع کے لئے انسدا د دہشت گردی کے لئے عالمی تعاون کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کو اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں ۔
China-Pakistan relations emerge stronger after COVID-19 with deeper trust, cooperation & friendship. Since the establishment of #CPEC Authority, new progress has been made in #CPEC. @ForeignOfficePk @CathayPak @CPEC_Official @CPECAuthority @AsimSBajwa
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) September 7, 2020
pic.twitter.com/lTZMGRlev6
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان، جو سدا بہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں، کے درمیان ہمیشہ سے باہمی اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سال کورونا وائرس کی آزمائش کاکامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔