شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: شاہ محمود کی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقاتیں

Published On 10 September,2020 12:25 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سائیڈ لائنز پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے غیر رسمی ملاقات کی ہے، علاقائی روابط میں فروغ کیلئے ایس سی او کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

ماسکو ملاقات کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل ایک اہم فورم ہے، ماسکو میں ہونیوالی کل کی نشستیں بہت اہم تھیں، کل ان کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، آج روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں طے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس اور چین کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ امور پر بات ہوگی۔