اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 359 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 426 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 389، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 969، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 711، بلوچستان میں 13 ہزار 402، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 68، اسلام آباد میں 15 ہزار 780 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 25 ہزار 40 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 830 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 506 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 544 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 359 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 213، سندھ میں 2 ہزار 430، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 256، اسلام آباد میں 177، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 73 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔