اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اوورسیز زلفی بخاری نے چین میں زیرتعلیم طلبا کی پاکستان سے واپسی میں درپیش شکایات کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پھنسےطلبا کے ویزوں کا معاملہ چینی حکام کے ساتھ اٹھانےکافیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں زلفی بخاری نے وزارت اوورسیز کو ہنگامی بنیادوں پر طلبا کامعاملہ حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔
چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینےوالےطلباکےسفری انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
زلفی بخاری کی ہدایات پر وزارت اوورسیز کےحکام معاملہ کےحل کیلئےمتحرک ہوگئے ہیں اور وزارت خارجہ میں ڈی جی چین اور متعلقہ محکموں سےمشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
Pakistani Students who‘ve been waiting to go back to China to continue their education, please register yourselves on the given link. I will also be taking up the unresolved visa issues with relevant authorities.https://t.co/B3KNUhctZh https://t.co/hV4zQhlpAd
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) August 22, 2020
وزارت اوورسیز کی ویب سائٹ پر طلبا کوائف کے اندراج کیلئےفارم اپ لوڈ کر دیا گیا، معاون خصوصی زلفی بخاری نےطلبا سے بلاتاخیر کوائف کے اندراج کی اپیل ہے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زلفی بخاری نے لکھا کہ چین واپسی کے خواہشمند طلبا لنک پر اپنی تفصیلات کا اندراج کروائیں، حل طلب ویزا کے معاملات متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائیں گے حکومت تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانےکیلئےہر ممکن کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ طلبا کو کورونا کے باعث امدادی کارروائیوں کے دوران وطن واپس لایا گیا تھا اور اب متعدد طلبا کو چین واپس جانے میں ویزا سےمتعلق مسائل کاسامنا ہے۔