وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 21 August,2020 09:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں، انتظامی معاملات اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گورنر پنجاب کو محرم الحرام کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا اپوزیش شور شرابے کی بجائے اب انتخابات کا انتظار کرے، صوبے میں ترقی و خوشحالی لانا ہمارا عزم ہے، مخالفین کا وطیرہ منفی سیاست ہے، مل جل کر اپوزیشن کی منفی سیاست کو ناکام بنائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا ہم پاکستا ن کو آگے، اپوزیشن تنزل کی طرف لے جانا چاہتی ہے، پنجاب کو ہر لحاظ سے پاکستان کا بہترین صوبہ بنانا چاہتے ہیں، ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔