ایک بار پھر حکومت بنائیں گے، آصف زرداری کا بڑا دعویٰ

Published On 20 August,2020 11:05 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کراچی روانگی کے وقت اے ایس ایف ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر آئیں گے اور ان کی تنخواؤں میں 50 فیصد اضافہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کراچی روانہ ہونے کے لیے اسلام آباد ائرپورٹ پر پہنچے تو ان کا سامنا اے ایس ایف ملازمین سے ہوا۔ اس موقع پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ آپ کا گزارہ مشکل ہے وہ ایک بار پھر آئیں گے اور ان کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کریں گے۔

کراچی روانگی کے وقت سابق صدر کے ہمراہ بیٹی آصفہ بھٹو بھی تھیں۔