حیدرآباد: (دنیا نیوز) ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی جشن آزادی کا جشن شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے، حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ نےایک کلومیٹر طویل قومی پرچم کی ریلی نکالی۔
ایک کلو میٹر طویل قومی پرچم کی ریلی ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی سربراھی میں نکالی گئی۔ ریلی کےشرکاء نے شھباز بلڈنگ فلائی اوور سے اسٹیٹ بینک تک واک کی۔
ریلی میں سول سوسائٹی، سماجی تنظیموں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء پاکستان زندہ باد، جشن آزادی کے شہداء کو سلام اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔