امن دشمن عناصر ملک میں‌ عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں: عثمان بزدار

Last Updated On 10 August,2020 03:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چمن دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مذموم کوششیں‌ کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیر اعلی نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے