آصف زرداری پر کل بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کی جائے گی: فواد چودھری

Last Updated On 09 August,2020 03:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے۔ آصف زرداری پر کل بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب عدالت آصف زرداری کو بذریعہ ویڈیو لنک چارج کرنے جا رہی ہے، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائ خوش آئند ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جا رہی، ان کیخلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہئے، نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں، وہ گزشتہ برس نومبر میں لاہور سے لندن روانہ ہوئے تھے۔