مقبوضہ کشمیر: جولائی میں سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے دوران 24 کشمیری شہید

Last Updated On 01 August,2020 02:44 pm

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ نہ رک سکا۔ جولائی میں سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے دوران 24 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ جولائی میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن اور جعلی مقابلوں کے دوران 24 کشمیریوں کو شہید کیا۔

مختلف کارروائیوں میں 59 کشمیری زخمی بھی ہوئے، جنہیں فائرنگ اور پیلٹ گنز کے ذریعے زخمی کیا گیا۔ کشمیریوں کے گیارہ گھروں کو بھی جلا دیا گیا۔ بھارتی فوج نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار بھی کی، لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا۔