وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

Last Updated On 28 July,2020 02:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں عید الاضحی کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کیلئے نجی گاڑی میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ عثمان بزدار بغیر سیکیورٹی کے شمالی لاہور کا دورے پر تھے۔

وزیر اعلیٰ نے والڈ سٹی اور گلبرگ میں بھی لاک ڈاؤن کے حوالے سے انتظامیہ کے اقدامات کا معائنہ کیا، عثمان بزدار کی گاڑی رات گئے شہر کے مختلف ناکوں پر نظر آئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید کے پیش نظر شہر میں صفائی اور سیکیورٹی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔