تربت بازار میں بم دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی

Last Updated On 21 July,2020 03:33 pm

تربت: (دنیا نیوز) تربت میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 تربت کی مصروف ترین شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا، دھماکے سے قریبی 3 دکانوں کو آگ لگ گئی جبکہ قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور شہر کے خارجی اور داخلی راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے