سینیٹر سرفراز بگٹی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Last Updated On 10 July,2020 01:30 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بچی کے اغوا میں معاونت کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے پولیس کو سینیٹر سرفراز بگٹی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے، ان پر کوئٹہ کی 9 سالہ بچی کے اغواء میں مدد دینے کا الزام ہے، ماریہ نامی بچی کی نانی نے سرفراز بگٹی کو اغواء کے مقدمے میں نامزد کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے