بچی کے اغوا میں معاونت کا کیس: سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ

Last Updated On 23 June,2020 12:07 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے بچی کے اغواء میں معاونت کے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق کی توثیق کے حوالے سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ ہائیکورٹ نے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق کی درخواست پر فیصلہ گذشتہ سماعت پر محفوظ کیا تھا۔

اس سے قبل سیشن کورٹ نے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ سرفراز بگٹی نے بچی کےاغواء میں معاونت کے کیس میں ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے ایک بچی ماریہ کے اغواء میں معاونت کا الزام ہے۔

فیصلہ کے وقت درخواست گزار سرفراز بگٹی اور کیس میں مدعی دونوں میں سے کوئی عدالت میں موجود نہیں تھا جبکہ گزشتہ 6 ماہ سے یہ مقدمہ کوئٹہ کی سیشن کورٹ اور پھر بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔