بھارتی لابی کی سازش: وکی پیڈیا پر شاہ محمود کی وفات سے متعلق خبر چلا دی

Last Updated On 09 July,2020 09:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کے خلاف بھارتی لابی کی سازش بے نقاب ہو گئی، وکی پیڈیا پر جعل سازی کر کے وزیر خارجہ کی وفات سے متعلق خبر چلا دی۔ شاہ محمود نے کہا ہے وہ خیریت سے ہیں۔

وکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلا دی گئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وکی پیڈیا پر پیج کی پروفائل کو تبدیل کیا گیا، ان کے خاندان اور احباب کو پریشان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے وہ خیریت سے ہیں۔