سندھ روشن پرگرام کیس: وزیراعلیٰ سندھ 6 جولائی کو نیب میں دوبارہ طلب

Last Updated On 26 June,2020 04:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ روشن پروگرام کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو 6 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے جعلی اکاونٹس کیس کے ضمنی ریفرنس سندھ روشن پروگرام میں ایک بار پھر طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں، مراد علی شاہ کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں 6 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

نیب نے سید مراد علی شاہ کو 28 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی بھجوادیا، نیب کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو نیب کے اٹھائیس سوالات کے جواب دینے ہیں، مراد علی شاہ کو سندھ روشن پروگرام میں طلب کیا گیا ہے۔