پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 90 ممالک سے انتہائی کم

Last Updated On 17 June,2020 10:08 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح دیگر 90 ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، کورونا ورلڈ ومیٹر نے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔

عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا کی پانچویں بڑی آبادی والے ملک پاکستان میں 10 لاکھ میں سے 12 افراد روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ امریکا، برطانیہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں کورونا سے اموات کی شرح کہیں زیادہ ہے۔

امریکا میں یہ شرح دس لاکھ میں 357 افراد، برازیل میں 208، روس میں 49، برطانیہ میں 615، سپین میں 580، اٹلی میں 568 افراد ہے۔