نیب لاہور نے شہباز شریف کو ایک بار پھر 9 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

Last Updated On 03 June,2020 03:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب لاہور نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایک بار پھر 9 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

شہباز شریف کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے۔ اس سے قبل ان کو 2 جون کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوسکے اور آج لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کی گئی جس کے بعد نیب نے تحقیقات مکمل کرنے کےلئے ایک بار پھر 9 جون کو دوپہر 12 بجے طلب کر لیا ہے۔

ادھر لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے 17 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔شہباز شریف کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری نے دلائل دیئے۔