خیرپور کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 29 May,2020 11:45 am

خیر پور: (دنیا نیوز) خیرپور کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ کراچی سے پنجاب جانیوالی کار کو پیش آیا جس میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ایک خاتون زخمی بھی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ کا شکار ہونیوالا بدقسمت خاندان کراچی میں عید کرنے کے بعد واپس لاہور جا رہا تھا۔