سندھ حکومت کی عیدالفطر کے بعد کرفیو لگانے کی افواہوں کی تردید

Last Updated On 25 May,2020 09:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے عیدالفطر کے بعد صوبے میں کرفیو لگانے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق ابھی تک کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لوگ گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاط ضرور برتیں، کورونا وائرس کی روک تھام میں اپنا اور حکومت کا ساتھ دیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے ہرگز نہ نکلیں۔