'بڑے میاں نے آف شور کمپنیاں بنائیںِ، چھوٹے میاں نے جعلی اکاؤنٹس سے کام چلایا'

Last Updated On 17 May,2020 03:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ، بڑے میاں نے آف شور کمپنیوں کا جال بچھایا، چھوٹے میاں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کام چلایا۔

مراد سعید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بڑے میاں لندن تو چھوٹے میاں پاکستان میں روپوش ہو گئے، بڑے میاں علاج کے بہانے لندن نکل گئے، چھوٹے میاں کورونا کا نام لیکر زیرزمین چھپ گئے۔ رسیدیں نہ بڑے میاں کو ملیں نہ ہی چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں، بڑے میاں نے سمدھی ساتھ ملا کر لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کرتے رہے، چھوٹے میاں بیٹے کے کلاس فیلوز اور ذاتی ملازمین کے ذریعے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگاتے رہے۔