پنجاب اسمبلی کے 20 سے زائد ملازمین کورونا وائرس کا شکار

Last Updated On 15 May,2020 09:25 am

لاہور: (اخلاق باجوہ سے) پنجاب اسمبلی کے 20 سے زائد ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، سپیکر پرویز الٰہی نے کورونا کا شکار اسمبلی ملازمین کو بہتر طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے حالیہ اجلاس کے پیش نظر سپیکر پرویز الٰہی نے اسمبلی کے تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ کرانے کا آغاز کیا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر پہلے 8 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مزید 20 سے زائد ملازمین کورونا کا شکار نکل آئے ہیں۔ جنہیں حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان کے گھروں تک محدود کر دیا گیا۔

حتٰی کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بھی اس وقت کورونا وائرس کا شکار ہیں، متعدد ملازمین اب گھروں سے ڈیوٹی پر ہی نہیں آتے۔