ملک بھر میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق، 37 ہزار 218 افراد متاثر

Last Updated On 15 May,2020 07:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 37 ہزار 218 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 803 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 914، سندھ میں 14 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں 2 ہزار 310، گلگت بلتستان میں 501، اسلام آباد میں 866 جبکہ آزاد کشمیر میں 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 44 ہزار 450 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 700 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 803 ہوگئی۔ سندھ میں 243، پنجاب میں 234، خیبر پختونخوا میں 284، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 30 اور اسلام آباد میں 7 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔